Tuesday, December 15, 2020

پاکستانی نوسرباز میاں کاشف نے ارطغل کو چونا لگا دیا

 پاکستانی نوسرباز میاں کاشف نے ارطغل کو چونا لگا دیا

میاں کاشف اینگن التان المعروف ارطغل کے پانچ لاکھ ڈالرز لے اُڑا






 پاکستان میں تقریباً ہر تصویر میں دیکھا گیا پھر چاہے وہ کسی جگہ کا دورہ ہو یا پھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
سے ملاقات ہو۔

لیکن ارطغل کو کیا علم تھا کہ اُن کا یہی دوست انہیں پانچ لاکھ ڈالرز کا چُونا لگا دے گا۔ میڈیا رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ انگین التان کو پاکستانی شہری کاشف نے پانچ لاکھ ڈالرز کا چُونا لگا دیا۔ اینگن التان کو دراصل ایک نجی کمپنی کی طرف سے برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کے لیے بلایا گیا تھا جس کے لیے ان سے دس لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا گیا تھا


سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اس شہری کاشف نے اینگن التان کو کہا کہ پارٹی کی طرف سے پانچ لاکھ ڈالر کا چیک آچکا ہے ۔ آپ ترکیپہنچیں تو چند دنوں میں آپ کو پیسے مل جائیں گے لیکن جب انگین التان نے ترکی جا کر کاشف سے رابطہ کیا تو کاشف کی طرف سے کوئی جواب نہ ملا۔ بعد ازاں ترک اداکار نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ کاشف سیالکوٹ کا نوسر باز ہے اور اس کے خلاف اس سے قبل بھی فراڈ کی بہت سی ایف آئی آرز درج ہیں۔

کاشف کے مقدمات میں نامزد ہونے کے باوجود اس کے آزاد گھومنے پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب نجی ٹی وی چینلکے رپورٹر نے دعویٰ کیا کہ کاشف کے خلاف خبر دینے پر انہیں دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کاشف کی دھمکی آمیز ویڈیو بھی دکھائی جس میں کاشف نے دھمکاتے ہوئے کہا کہ تم مجھے باہر ملو میں تمہیں دیکھ لوں گا۔  سوشل میڈیا پر کاشف کی اصلیت سامنے آئی تو صارفین نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک شخص کی وجہ سے پاکستانبدنام ہو جائے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میاں کاشف نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران انگین التان سے گہری دوستی ہونے کا دعویٰ بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ انہیں لاکھوں روپے مالیت کے تحائف بھی دے چکے ہیں۔

0 comments: